کوئٹہ (آن لائن)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری اور سیکرٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ نےکہاہے کہ 26 آئینی ترمیم عوامی مفاد کے لئے نہیں بلکہ ایلیٹ کلاس کی بالادستی کو مضبوط تر کرنے کے لئےمنظورکی گئی ہے ترمیم سے عوامی مسائل بے روزگاری‘ مہنگائی ‘تعلیم صحت انصاف کی فراہمی سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا افسوس ارکان پارلیمنٹ نے مسائل کے حل کی بجائے آئین کوہی بگاڑ دیا ہے انہوںنے کہاکہ عدالتی نظام کو کمزور کرنے، ججز کی آزادی کو سلب اور ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لئے یہ ترمیم لائی گئی ہے جس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے ۔