• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سیریز دو نہیں 3 میچز کی کرنیکی سفارش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگز میں کرکٹ کمیٹی نے نئی سفارشات پیش کیں جس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے سائیکل میں ٹیسٹ سیریز 2 کی بجائے 3 میچز پر مشتمل ہونی چاہیے۔ سفارشات کپتانوں کو بھیجی جائیں گی۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اورنیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک صرف 2 میچز جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت زیادہ میچز کی سیریز کھیلتے ہیں، اس طرح پوائنٹس کی تقسیم بھی غیرمنصفانہ ہوجاتی ہے۔ کرکٹ کمیٹی نے ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز اور بولرز میں توازن برقراررکھنے کیلئے پہلے 25 اوورز میں 2 گیندیں جبکہ اگلے 25 اوورز میں ایک ہی گیند کے استعمال کی بھی تجویز دی ہےجبکہ اگلے سائیکل میں میزبان ممالک کو زیادہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز رکھنے چاہئیں۔

اسپورٹس سے مزید