• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل کشمیر کو حقِ خود ارادیت دیئے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے ادارہ نور حق میں ملاقات کی،5اگست 2019کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی علیحدہ آئینی حیثیت ختم کرنے، مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور 27اکتوبر کو مقبوضہ وادی و آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم ِ سیاہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور منعم ظفر خان کو کراچی میں یوم سیاہ کے موقع پر منعقد ریلی میں شرکت کی دعوت اور تعاون کی اپیل کی، منعم ظفر خان نےکہا کہ اہل کشمیر کو ان کا حق ِ خود ارادیت دیئے بغیر نہ بھارت سے دوستی اور تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور نہ ہی خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے ، جماعت اسلامی اہل کشمیر کی جدو جہد کی حمایت اور پشتیبانی جاری رکھے گی،واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ نے بھی ملک بھر میں 27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید