• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کے سابق وزیر سرداررضا محمد بڑیچ انتقال کرگئے

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کی مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار رضا محمد بڑیچ کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے مرحوم سردار خان بہادر یار محمد خان بڑیچ کے فرزند، حاجی فتح محمد بڑیچ، سلطان محمد بڑیچ، گل محمد بڑیچ ، تاج محمد بڑیچ کے بھائی ،نصیر احمد بڑیچ اور محمد ادریس بڑیچ کے والد تھے فاتحہ خوانی بڑیچ ہاؤس یار محمد اسٹریٹ جوائنٹ روڈمیں ہورہی ہے مرحوم کی نماز جنازہ سردار یار محمد خان بڑیچ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ایگزیکٹیوز آغا سید لیاقت علی ، صورت خان کاکڑ، منان خان بڑیچ، گل خلجی ، حفیظ ترین ، سید فیض اللہ آغا، ملک عمر کاکڑ، نظام عسکر مختلف اضلاع کے رہنماؤں وکارکنوں‘علماء کرام ،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ‘کارکنوں، قبائلی عمائدین ،سماجی شخصیات، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، زمینداروں، تاجروں، ٹرانسپورٹرز ، طلباء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی شرکاءسے عبدالرحیم زیارتوال نے خطاب کرتے ہوئے سردار رضا محمد بڑیچ کی قومی سیاسی جمہوری اورسماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سردار رضا محمد بڑیچ سیاسی رہنماء کی حیثیت سے مسلسل قومی سیاسی پارٹی میں اپنی خدمات پیش کرتے رہے ہیں وہ ایک مدبر فرض شناس ،قومی ، سیاسی اور عوامی خدمات گذار کے طور پر جانے جاتے تھےمرحوم خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی فکر ،نظریات وافکار پر کاربند تھےانہوںنے جنازے میں شریک افراد کا پارٹی کی جانب سے شکریہ بھی کیا۔
کوئٹہ سے مزید