کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کےتین روزہدورے پر بدھ کو کوئٹہ پہنچ گئے ۔ وہ آج جمعیت کے زیراہتمام پشین میں تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔پشین کے اسپورٹس کمپلیکس گراونڈ میں کانفرنس کا آغاز جمعرات کی سہ پہر تین بجے ہوگا جس سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سمیت مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔ جے یو آئی زرائع کے مطابق پشین میں کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔