کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پرصارفین کی شکایات کے بر وقت ازالے میں تاخیر اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہےاس سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر یوسف شاہ خان نے کہاہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے میں تاخیر اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہےاُنھیں شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیںجن میں ایگزیکٹوانجینئرزآپریشن ڈویژن کوئٹہ سٹی، زرغون، سریاب، لورالائی، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، نوشکی، سبی، نصیرآباد،تربت اور گوادر کے ایکسئن شامل ہیں اسکے علاوہ کیسکوکے سب ڈویژنل افسران(ایس ڈی او) کے خلاف بھی ناقص کارکردگی کی بنیادپرمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جن میں ایس ڈی او مری آباد،کینٹ، لیاقت بازار، گوالمنڈی، مہردر،سریاب، سیٹلائٹ ٹاون، کچہری، کرانی، شیخ ماندہ، پشتون آباد، کچلاک، سپیزنڈ، بروری، عالم خان،سبی، جعفرآباد، ڈیرہ مرادجمالی، صحبت پور، اوستہ محمد، تربت، گوادر (اربن)، پسنی، لورالائی، کوہلو، ژوب، زیارت، مسلم باغ، خانوزئی، پشین، یارو،قلعہ عبداللہ، چمن ون، چمن ٹو، موسیٰٰ خیل، مستونگ، دالبندین، نوشکی کے افسران شامل ہیں۔