• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ، مالک سمیت 11 افراد، 5 خواتین گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس کا گورودت سنگھ روڈ پر فلیٹ میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مالک سمیت 11افراد اور پانچ خواتین کو گرفتار کر کے فلیٹ سیل کر دیا خواتین کو پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لا کر دھندا کرایا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گوالمنڈی کے علاقے گورودت سنگھ روڈ پر ایک فلیٹ میں فحاشی کا اڈہ قائم کیا گیا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ایس ایس پی نے ڈی ایس پی قائد آباد سرکل اسحاق علی چنگیزی اور ایس ایچ او گوالمنڈی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں تین کمروں میں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھی پولیس نے اڈے کے مالک حبیب اللہ ٗ غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف 11افراد فتح محمد ٗ شبیر احمد ٗ عبدالرحمن ٗ مشتاق احمد ٗجمعہ خان ٗ نجیب اللہ ٗ حسنین ٗ محمد سلمان ٗ علی خان اور محمد خان جبکہ پانچ خواتین انیتہ ٗ ارزو ٗ شاہین ٗ زرینہ ٗ زیبدہ کو گرفتار کر کے فلیٹ کو سیل کر دیا ۔اہل علاقہ نے پولیس کی کارروائی کوسراہا۔
کوئٹہ سے مزید