• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم آج پی ڈی ایم کے مہنگائی مارچ کے نتائج بھگت رہی ہے، مولانالونی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی کنوئینر مفتی شفیع الدین ، مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ ، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی اور نائب امیر مولانا عزیز احمد شاہ امروٹی نے کہا ہے کہ قوم آج پی ڈی ایم دور کی پالیسیوں اور مہنگائی کے نتائج بھگت رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ موجودہ حکمران ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غلط فیصلوں کے باعث ملک شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کے لیے واضح وژن یا مؤثر پالیسی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام صرف پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئینی راستے سے ہی ممکن ہے۔
کوئٹہ سے مزید