کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نےبیان میں گزشتہ روز زہری بلبل میں سردار نصیر احمد موسیانی کے صاحبزادہ میر خلیل احمد موسیانی کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے میں بہت دکھی ہوں اس مشکل وقت میں سردار نصیر احمد موسیانی اور ان کے خاندان کے دکھ اورغم میں برابر شریک ہوں،انہوں نے اس دلخراش واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر چھاپہ اور چادر چار دیواری کی پامالی کی بھی شدید مذمت کی انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک عمل قرار دیتے ہوئے گہرے تشویش کا اظہار کیا نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ سردار نصیر احمد موسیانی ایک بڑے قبیلہ کا سربراہ ہے اور ان کا شمار بلوچستان کے ممتاز سیاسی اور سماجی قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آنا بہت ہی سنگین واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔