• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں ترمیم کی منظوری ترقی، خوشحالی و استحکام کیلئے موثر ثابت ہوگی، شہباز شریف

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے موثر اور مثبت ثابت ہوگی۔

انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف نے ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسداد پولیو کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت اور تفصیلی رپورٹ کر لی جبکہ وفاقی کابینہ نے گھریلوتشدد کی روک تھام کے بل کو کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کو بھیجنے اورفارمیسی کونسل آف پاکستان کی تنظیم نو کی بھی منظوری دی گئی۔گھریلوتشددروک تھام بل کا اطلاق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پر ہو گا۔

منگل کو شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کے قانونی معاملات عدالتوں میں سالہا سال زیرالتوا رہتے ہیں، جو شخص وسائل کا حامل نہیں اور رسائی نہیں رکھتا اس کو انصاف نہیں ملتا، ان مسائل کے حل کے لئے یہ آئینی ترمیم مثبت کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے اس امید کااظہار کیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں استحکام آ رہا ہے اور ہماری اجتماعی کاوشوں سے پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں ظلم و ستم جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونس کی قرار دادوں پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، اسی طرح ہیگ کی عالمی عدالت کے فیصلہ کو ردی کو ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے۔غزہ اور لبنان کے بھائیوں کو مزیدامدادی سامان پہنچائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید