اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ ٰ ریٹا ئرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے ،جس سے بنچوں کی ہیت میں تھوڑا بہت ردو بدل ہوگیا جبکہ رواں پانچ روزہ عدالتی ہفتہ کے آخری روز یعنی جمعہ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے دن بنچوں کی تشکیل مکمل طور پر بدل جائے گی، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ، قاضی فائز عیسی کے منگل اور بدھ کے روز چیمبر ورک پر چلے جانے کی بناء پر بنچ اول میں ان کے ساتھی ججوں ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ ششم تشکیل دے دیا گیا جبکہ دو روز کے لئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل بنچ دوئم کو بنچ اول بنا دیا گیا۔