• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو رہا نہ کیا گیا تو حکومت کا تختہ الٹ کر دم لینگے، گنڈاپور

پشاور (ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ہم پورے پاکستان کو بلاک کرینگے، اس حکومت کا تختہ الٹ کر دم لیں گے، 26ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی اورعدلیہ پر حملہ ہے اور ہم ان کو کسی صورت نہیں مانتے اس کیخلاف احتجاج کرینگے، جن لوگوں نے عمران خان کی کمر میں چھرا گھونپا ہے ان کو پارٹی سے فارغ کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ غیر آئینی ترمیم ایک ایسی اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی ہے جو خود اس وقت غیرمنتخب ہے اور فارم 47 پر آئی ہوئی ہے، آئینی ترمیم کے دوران ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس دفعہ ہم فائنل احتجاج کا منصوبہ بنائیں گے اور پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے، ہر جگہ سے لوگ نکلیں گے اور جہاں کہیں بھی رکاوٹ آتی ہے اور وہ آگے نہیں بڑھ پاتے تو وہیں احتجاج جاری رہے گا اور بقیہ لوگ انہیں وہیں جوائن کر لینگے، یہ مکمل اور مستقل احتجاج ہو گا اور ہم پورے پاکستان کو بلاک کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید