اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے رکن فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کے انتخاب کیلئے قابلیت کو دیکھا جائیگا، سب کوعلم ہے سپریم کورٹ تقسیم ہوچکی ہے، انتظار کرنا چاہیے کہ آئینی ترامیم جو ہوئی ہیں وہ ملک کیلئے بہترہوں گی یا نہیں، ترامیم کو چیلنج کرنیوالے چیلنج کرینگے۔