کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےریٹائر ہونے والے چیف انجینئر طارق رفیع کی جگہ گریڈ 20کےایس سی یو جی افسرعبدالصمدجمالانی کو کے ایم سی تبادلہ کر کے کے ڈی اے کا نیا چیف انجینئر اور ممبر ٹیکنیکل تعینات کیا ہےسروسز جنرل ایڈمنسٹریش اینڈ کوآرڈی نیشن گورنمنٹ آف سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریگولرچیف انجینئرکی تعیناتی تک یہ تقرری60 دنوں کے لئے ہو گی ذرائع کے مطابق کے ڈی اےافسران نے ادارے میں گریڈ 20 کے انجینئرز کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ادارے میں قابل انجینئرز کی موجودگی کے باوجود باہر سے تعیناتی سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح رہے عبدالصمد جمالانی گریڈ 20 میں ہونے کے باوجود محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل گریڈ 19کےاظہر علی شاہ ہیں۔