کراچی(نیوز ڈیسک)فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے فصل کی باقیات جلانے والے اور آلودگی پیدا کرنے کے الزام میں بھارت میں 16کسان اور پاکستان میں 71افراد گرفتار،ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے بعد دہلی 320 اے کیو آئی کیساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر تھا۔تفصیلات کے مطابق، بھارتی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ میں کم از کم 16 کسانوں کو کھیتوں کو صاف کرنے کے لیے دھان کی باقیات کو غیر قانونی طور پر جلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جو موسم سرما کے آغاز پر نئی دہلی کے گردونواح میں فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ درجہ حرارت گرنے، ٹھنڈی ہوا، تعمیراتی دھول، گاڑیوں کے اخراج اور دھوئیں کی وجہ سے بھارت کا قومی دارالحکومت ہر سال آلودگی سے نبردآزما ہوتاہے۔