کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے کراچی میں اہم شخصیات سے ملاقات کی، پی ایچ ایف نے اپنے صدر اور سیکرٹری کے دورہ کراچی کو میڈیا سے خفیہ رکھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے عہدیداروں نے عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کو مخالف گروپ سے خالی کرانے کے سلسلے میں صوبے کی اہم شخصیات سے ملاقات کی، وہ سالانہ دس کروڑ روپے کی گرانٹ کی بحالی کیلئے بھی حکومتی شخصیات سےرابطہ کررہے ہیں ۔ عہدے داروں نے بعض نجی اداروں کے افسران سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے قومی مقابلوں کے انعقاد اور عالمی مقابلے میں ٹیم کی شرکت کے حوالے سے اسپانسر شپ بھی بات چیت کی ہے۔