• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پلیئرز کی گراؤنڈ سے کرسیاں اٹھانے کے انداز کی ستائش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش کرکٹ ٹیم نے گروپ فوٹو بنایا اور پھر کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے ہی گراؤنڈ میں رکھی کرسیوں کو اٹھا کر فیلڈ کو کلیئر کردیا، فوٹو گرافر کے تصاویر کلک کرنے کے بعد اکثر انگلش کھلاڑی اپنی کرسی خود اٹھاتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر انگلش ٹیم کا انداز مقبول ہوگیا۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پہلے انگلش پلیئرز نے گروپ فوٹو سیشن کروایا، اس کے بعد مہذبانہ انداز اپناتے ہوئے کھلاڑی اپنی چیئرز خود اٹھا کر اسٹینڈ تک لے گئے۔

اسپورٹس سے مزید