• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر، نسیم، شاہین کو دورہ زمبابوے میں آرام دیا جائے گا، پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں آرام کے بعد بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے واپس آ گئے ہیں، انہیں دورہ زمبابوے میں آرام دیا جائے گا۔ محمد رضوان آسٹریلیا کے میچوں اور زمبابوے کے ون ڈے میچوں کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ اس کا مقصد روٹیشن پالیسی اور چیمپئنز ٹرافی اور مستقبل کیلئے ڈومیسٹک پرفارمرز کو مواقع فراہم کرنا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کے ان کیپڈ کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم ، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور صائم ایوب شامل ہیں۔ جہانداد خان اور سلمان علی آغا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر محمد حسنین گزشتہ ماہ فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ میں سترہ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبرن میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید