• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان وائٹ بال کپتانی کے لئے مضبوط امیدوار، اعلان آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کے لئے محمد رضوان کپتان اور سلمان علی آغا نائب کپتان کے لئے مضبوط امیدوار ہیں لیکن کچھ معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔ رات گئے پی سی بی ترجمان نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میںچئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سنٹرل کنٹریکٹ ،آسٹریلیا اور زمبابوے کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر تفصیلی مشاورت کی گئی اورنئے وائٹ بال کپتان کے نام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سلیکشن کمیٹی نے ٹیم اور کپتان کے حوالے سے تجاویز دیں ۔ اتوار کو اس حوالے سےمزید مشاورت کی جائے گی ۔ اجلاس میںسلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید۔ اسد شفیق۔ علیم ڈار، اظہر علی، حسن چیمہ، ایڈوائزر بلال افضل، کھلاڑیوں محمد رضوان۔ سلمان علی آغا اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمودکی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید