کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کا چار رکنی اعلی سطح وفد کراچی میں چند روز قیام کے بعد واپس لاہور پہنچ گیا،وفد کے مطابق دورہ خاصا کامیاب رہا ۔ عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم واپس مل گیا ہے، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے سالانہ دس کروڑ روپے کی گرانٹ کی بحالی میں بھی پیش رفت ہوئی ہے، اسپانسرز شپ کے حصول میں بھی مدد ملی ہے، قومی سنیئر اور جونیئر ٹیموں میں سندھ کے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ طارق بگٹی نے کراچی میں دو دن عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں اپنی ذمے داری نبھائی۔ دوسری جانب پی ایچ ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کا عمل شروع ہونے سے متعلق زیر گردش خبرد بے بنیاد ہے، الیکشن مکمل ہوچکے ہیں۔ جس کی معیاد 2026 کو ختم ہوگی۔