• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس کیخلاف پشاور کے 546 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے دوسرے دن اتوار کو چارسدہ میں پشاور نے دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 546 رنز بنائے ۔ وقاراحمد اور صاحبزادہ فرحان کے بعد افتخار احمد نے بھی سنچری( 107 ) اسکور کی۔ جواب میں کراچی وائٹس نے 3 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے۔شیخوپورہ میں کراچی بلوزکوئٹہ کے 147 رنز کے جواب میں 60 بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ نجیب اللہ نے 6 وکٹیں لیں ۔کوئٹہ دوسری اننگز میں 115رنز بناسکی ۔ آفتاب خان نے 6 آؤٹ کیے ۔203 کے ہدف کے تعاقب میں کھیل ختم ہونے پر کراچی بلوز نے ایک وکٹ پر 54 رنز بنائے تھے۔ راولپنڈی میں راولپنڈی نے ملتان کے256 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 450 رنزبنائے ۔ عمرامین نے 169 رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم پہلی اننگز 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں فیصل آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 91 رنز بناسکی ۔ احمد بشیر نے 7 وکٹیں لیں ۔ فالوآن کے بعد فیصل آباد نے 3 وکٹوں پر103 رنز بنائے تھے۔