• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر، شاہین اور نسیم دورۂ آسٹریلیا کیلئے کرکٹ ٹیم میں واپس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، فخر زمان، شاداب خان ، افتخار احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ سعود شکیل ون ڈے اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں ۔ وکٹ کیپر محمد حارث کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر مستقبل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ چار ٹیموں میں 26کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد حسنین چاروں ٹیموں کا حصہ ہیں۔ اسکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز نمایاں ہیں۔ سلمان علی آغا، احمد دانیال، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور طیب طاہر کو دونوں فارمیٹس کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی ون ڈے سائیڈ میں ہیں۔عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں آئیں گے۔ ون ڈے ا سکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم ، حارث رؤف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان( وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔ زمبابوے کے ون ڈے اسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ ( وکٹ کیپر )، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہنواز دہانی اور طیب طاہر کو شامل کیا گیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ وکٹ کیپر ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید