• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے بیٹر چیڈ بوس نے لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فورڈ ٹرافی کنٹری بری کی جانب سے اور اوٹاگو وولٹس کے خلاف ہیگلے اوول میں 103 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ چیڈ بوس نے 205 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے۔ چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

اسپورٹس سے مزید