کوئٹہ(نیوز ایجنسی ) ایرانی سرحد کے قریب افغان باشندوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستانی حکام نے اپنی حدود میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سخت کر دئیے۔ غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افغان باشندوں کو پکڑ لیا۔حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 80 افغان باشندوں کو چاغی اور واشک کے اضلاع میں پکڑا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر واشک نعیم عمرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی گزشتہ روز ماشکیل میں 48 غیر افغان باشندوں کو پکڑکر واپس چاغی کے علاقے دالبندین بھیج دیا گیاجہاں سے وہ آئے تھے۔