• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ٹیسٹ والے شعبوں میں داخلوں کا آغاز پیر سے ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں سال 2025کیلئے پہلے مرحلے میں ٹیسٹ والے شعبوں میں داخلوں کا آغاز28اکتوبر سے ہوگا ، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام) ویژول اسٹڈیز اوربی ایس،بی ایڈ(آنرز)اور بی ای چارسالہ پروگرام میں داخلوں کے لئے آن لائن داخلہ فارم 6 نومبر 2024ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، بی ایس پروگرام میں اطلاقی کیمیاء اور کیمیکل ٹیکنالوجی،اطلاقی طبعیات،حیتاتی ٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس،کمپیوٹر سائنس، جرمیات، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،تعلیم، ماحولیات،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس،بین القوامی تعلقات ،ابلاغ عامہ،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،خصوصی تعلیم اوراسپورٹس بزنس مینجمنٹ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز)شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید