• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن کراچی کی سیل اور ایڈورٹائزمنٹ این او سی بحال

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےبحریہ ٹاؤن کراچی کی سیل اور ایڈورٹائزمنٹ این او سی بحال کر دی۔ ایس بی سی اے کے ڈپٹی دائریکٹرپبلک سیل ایڈورٹائزمنٹ اینڈ کمپلینٹ سیکشن کے بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈکے نام جاری خط میں کہا گیا ہے کہ پروویژنل این او سی جو 19ستمبر2022 کو جاری کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اےکی منظوری اورادارے کےلیگل سیکشن کی رائے کے بعد اسے بحال کیا جاتا ہے اس بحالی کی بنیاد بحریہ ٹاؤن کراچی پروجیکٹ جو16896ایکڑ پر محیط ہے13جون2022کو ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اور منظورکیا جانے والالے آؤٹ پلان ہے تاہم اگر زمین کی قانونی حیثیت اور ملکیت کے بارے میں کوئی تنازع ہوا تو ایس بی سی اے ذمہ دار نہیں ہو گا اوراین اوسی منسوخ تصور کی جائے گی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ این او سی کا دارومداراسکروٹنی فیس کی بقیہ رقم جو کہ 14 کروڑ 44 لاکھ 24 ہزار7 سو 65 روپے ہے برابر دو قسطوںاور کار آمد ڈیولپر لائسنس ایک ماہ میں جمع کرانا ہو گا، ڈولپرقانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدکمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا حقدار ہے۔
اہم خبریں سے مزید