کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے احسن آباد کے قریب بیمار بیٹی کے علاج کیلئے بیوی کے زیورات بیچ کر واپس آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مار گیا۔رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے۔ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق فرحان خان نامی نوجوان مالی مشکلات کا شکار تھا۔ منگل کی شام احسن آباد کی ویران سڑک پر بے یارو مددگار مارے جانے والے فرحان کے گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ مقتول فرحان خان میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اورایک کم عمر بیٹی کا باپ تھا۔ بیٹی بیماری ہوئی تو فرحان کچھ عرصے سے سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگیا۔ ورثاء کہتے ہیں کہ فرحان بیمار بیٹی کے علاج کیلئے بیوی کے زیورات بیچنے کے بعد رقم لے کر آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے قتل کیا اور رقم چھین لی۔