کراچی(اسٹاف رپورٹر) الصغیر اسکوائر شریف آباد میں منگل کو خود کشی کرنے والے 16سالہ نوجوان عبدالرافع کے والد نعمان علی کا کہنا ہےکہ عبدالرافع کو محلے کے کچھ اوباش لڑکوں نے اٹھا کر پارک میں لے جاکر اسکے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اس کے منہ پر تھپڑ مارتے ہوئے ویڈیو بنائی اور بعد میں اسے وائرل کردی ،جس پر دلبرداشتہ ہوکر میری بیٹے عبدالرافع نے خود کشی کی،نعمان خان کی 2022 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد نعمان اور انکا اکلوتا بیٹا عبدالرافع الصغیر اسکوائر کے فلیٹ نمبر F5میں رہائش پزیر تھا،عبدالرافع نے مطالبہ کیا ہےکہ میرے بیٹے کو اٹھا کرتشد د کرنے اور اسکی ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔