اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس قاضی فائز عیسی آج اپنے عہدہ کی آئینی مدت( پینسٹھ سال )پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے جبکہ سپریم کور ٹ کی جانب سے آج ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ظہرانے کا اہتمام نامزد چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر جسٹس فائز عیسی کو تحائف بھی پیش کئے جائیں گے۔