اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سپریم کورٹ میں زیر التواء آئینی نوعیت کے سوالات سے متعلق مقدمات کی آئینی بنچ کو منتقلی کے حوالے سے پالیسی تشکیل دیتے ایک نئی کیٹگری بنادی گئی ،جبکہ اس نوعیت کے مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حق شفع سے متعلق ایک مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیاگیا ،نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ جن مقدمات میں کسی قانون کو چیلنج کیا گیا ،انکی علیحدہ کیٹیگری بنائی جائے،نامزد چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اس مقدمہ میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی اس لئے اسے اب آئینی بنچ کوبھجوادینا چاہیے۔