• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ندی کے پل کا افتتاح، کراچی تا گوادر تجارتی سامان کی ترسیل بحال

کراچی / حب (اسٹاف رپورٹر / نامہ نگار) 2022ء کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے حب ندی کے پل کی تعمیر کے بعد افتتاح کردیا گیا جس کے بعد کراچی تا گوادر تجارتی سامان کی ترسیل بحال ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی، حیدرآباد موٹروے6 لین کی طرز پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں،اسی طرح ناردرن بائی پاس کو بھی بڑی شاہراہ کے طور پر بنایا جائے گا۔وہ جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے ساتھ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع دریائے حب پر نو تعمیر پل کا افتتاح کررہے تھے۔ کراچی سے کوئٹہ تک جارہی شارع این۔ 25پر قائم یہ پل 2022ءکے سیلاب میں بہہ گیا تھا، جس کی تعمیر نو پر 1,180ملین روپے لاگت آئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید