• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، 89 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور، سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیراعظم

کراچی /اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جنگ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندی کی جانب گامزن‘آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹرز میں بھاری خریداری سے تیزی کی لہر برقرار‘کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1048پوائنٹس کا اضافہ،89 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور ہو گیا‘ 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 222کی قیمتوں میں کمی‘ سرمایہ کاری مالیت 97ارب 54 کروڑ 24 لاکھ روپے بڑھ گئی‘ملک بھر میں سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے ہو گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں17 پیسے تک کم ہو گئی‘ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100- انڈیکس میں 90 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح سے تجاوز کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ 2024سے اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج اضافہ سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے‘بجلی صارفین کے ریلیف کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی شروع ہو چکی،آئندہ چند روز میں معیشت کی بہتری کے حوالے سے مزید خوشخبریاں ملیں گی‘ پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمارکیٹ 428 پوائنٹس کے اضافے سے کھلی جس کے بعد دن بھر مارکیٹ میں تیزی کی لہر برقرار رہی،تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر 100انڈیکس 1648 کے اضافے سے 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبورکرگیا لیکن آخری 2 گھنٹے میں منافع کی خاطر کچھ فروخت بڑھنے سےاختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1047.98 پوائنٹس کے اضافے سے 88945.99 پوائنٹس سے بڑھ کر 89993.97 پوائنٹس پر آکر بند ہو۔دریں اثناءجمعہ کو جاری بیان کے مطابق محمد شہباز شریف نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مارچ 2024 سے اب تک 36 فیصد اضافہ، مہنگائی میں کمی اور مجموعی معاشی استحکام کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے‘14برس بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایسا تیز اضافہ معاشی ٹیم کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 6.9 فیصد پر آگئی،گزشتہ سہ ماہی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ریکارڈ 8.8 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔ مسلسل دو ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید