• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنرز کو کھیلنا ناپسند، سنچری کے احساسات مختلف ہوتے ہیں، سعود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ کے سنچری میکر سعود شکیل نے کہا ہے کہ سنچری اپنے نام کرتا ہوں، سنچری اسکور کرنے کے احساسات مختلف ہی ہوتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ اسپنرز کو اچھا کھیلتا ہوں لیکن اسپنرز کو کھیلنا مجھے بالکل پسند نہیں،نعمان علی سے دس، دس رنز بنانے کے پلان بنانے پر بات ہوئی، ساجد خان کو زیادہ سمجھایا نہیں، وہ مجھے سمجھا رہا تھا۔علاوہ ازیں انگلش اسپنر ریحان احمد نے کہاہے کہ وہ دو سال پہلے ڈیبیو کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دادی اور والد کا تعلق میرپور سے ہے،ہوسکتا ہے دادی میچ دیکھنے بھی آئیں، انہیں مجھ پر بہت فخر ہے۔

اسپورٹس سے مزید