کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شعبہ اردو جامعہ کراچی اور ڈاکٹرفرمان فتح پوری اکیڈمی کے زیراہتمام ، جامعہ کراچی میں مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کرایا گیا جس میں جامعہ کراچی کے طلبا اور طالبات نے حصہ لیا، ڈاکٹرفرمان فتح پوری اکیڈمی کی جانب سے اس مقابلہ میں اول، دوم اور سوئم آنے والے مضمون نگاروں کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے،اس کے علاوہ مضمون نگاروں کو شعبہ اردو جامعہ کراچی کی جانب سے سرٹیفیکٹ بھی دئے جائیں گے، اس سلسلے میں ایک تقریب بہت جلد جامعہ کراچی میں منعقد کی جائے گی۔