کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم، سینیارٹی کے اصول کو نظر انداز کرنے اورجسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ نہ بنانے کے خلاف ہفتہ 26اکتوبر کو سٹی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک مذمتی ریلی نکالی جائے گی،کراچی بار ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران/وکلا سے درخواست کی ہے کہ آئین پاکستان کے تحفظ کے لیے ریلی میں شرکت کریں۔