• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 5 ہلاک

سرینگر (اے ایف پی، جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی گاڑی پر گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 3فوجی اہلکاروں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ جمعرات کورات گئے پاک بھارت واقعہ پاک بھارت سرحد کے قریب گوالمارگ کے علاقے میں پیش آیا ، فوجیوں کیساتھ موجود دو شہری بھی مارے گئے ۔ دو فوجی اہلکار جمعرات کی رات ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ تیسرا فوجی جمعہ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقامی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فوجیوں کیساتھ مارے جانے والے دونوں شہری قلی تھے جو سامان اٹھانے کی غرض سے ان کیساتھ موجود تھے ۔

دنیا بھر سے سے مزید