• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان، اسرائیلی بمباری میں 3 صحافی شہید، فوجی ٹینک تباہ کردیئے، حزب اللّٰہ

بیروت، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان کے علاقے حاصبیا میں صحافیوں کی رہائش گاہ پر میزائل داغ دیئے، 3صحافی شہید ہوگئے، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کے تین ٹینک تباہ کردیئے ، حملوں میں 12صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ، حزب اللہ ، دو صیہونی راکٹ حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ لبنانی وزراعظم نجیب میکاتی نے واقعے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر انہیں نشانہ بنایا ہے ، دوسری جانب حزب اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کے تین ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے جبکہ حملوں میں 12صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ حزب اللہ کے مطابق اڈیسہ میں دو فوجی ٹینکوں کو گائیڈڈ میزائلوں سے تباہ کیا گیا جبکہ تیسرے فوجی ٹینک کو ایک الگ مقام پر حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے اڈوں پر بھی راکٹ حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق جنوبی علاقے پر حزب اللہ کے راکٹ حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید