• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سے اظہار یکجہتی، اسرائیل کے خلاف اردن میں اشتعال

عمان،اردن (اے ایف پی ) غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کے حملے اور جارحیت پر اردنی بھی لبنان میں حز ب اللہ کی طرح غصے سے کھول اٹھے ہیں۔ اردن سے نوجوان سرحد پار جاکر حملے کرنے لگے ، حماس اور حزب اللہ کے ساتھ اخوان بھی بر سر پیکار ، اردن اخوان المسلمون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اردن کے عوام بھی اسرائیل کے خلاف ٹھوس کارروائی چاہتے ہیں ۔ گزشتہ اکتوبر میں دو نوجوان اردنی باشندوں نے سر حد پار اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا ۔ جو ان کے فلسطینی کاز سے گہرے تعلق کی نشانی ہے ۔ عمان میں قائم القدس سنٹر فار پو لیٹیکل اسٹڈ یڑ کے اوریب رفتاوی کے مطابق فلسطینیوں سے ہمدردی میں فلسطینی باشندوں میں اشتعال سمجھ میں آنے والی بات ہے ۔ بحر مردار کے جنوب میں گزشتہ ہفتے جھڑپ میں دواردنی نوجوان شہید جبکہ دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ۔ شہدا کا تعلق اخوان المسلمون اردن سے بتایا جاتا ہے جو آزادانہ طور پر سر گرم ہے ۔یہ واقعہ چند ہفتوں بعد پیش آیا جب ایک اردنی نے مغربی کنارے پر سر حد پار حملہ کرکے تین اسرائیلی محا فظوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ ابو غزالہ اور امر فورس غزہ سے اظہار یکجہتی میں اسرائیلی اہداف پر حملے کرتے رہے ہیں ۔ اخوان المسلمون اردن کے تر جمان رفتاوی کے مطابق اردن کے عوام بھی اسرائیل کے خلاف ٹھوس کارروائی چاہتے ہیں ۔ ان کی خواہش ہے کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑ لئے جائیں ۔ محض احتجاج ہی کافی نہیں ہوگا ۔ اردن جہاں کی نصف آبادی فسطینی تارکین وطن پر مشتمل ہے ان کی فلسطینی کازسے وابستگی عیاں ہے ۔ لیکن اردن کے وزیراعظم جعفر حسن نے کہا کہ وہ کسی شورش کے ذریعہ اردن کی سلامتی داؤ پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔واضح رہے کہ اردن مصر کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا عرب ملک ہے ۔ جس سے1967ء کی عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیل نے اردن سے بیت المقدس چھین لیا تھا ۔

دنیا بھر سے سے مزید