• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، امداد کے منتظر شہریوں، عمارتوں پر بمباری 70 فلسطینی شہید

غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی امداد کیلئےقطاروں میں لگے فلسطینیوں ، شاطی کیمپ اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 70فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اس کے مزید 3فوجی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔صیہونی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے غزہ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 361 ہو گئی ہے، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں سیکڑوں فلسطینیوں کو قید کرلیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید