• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، زیارتوں کی آڑ میں 50 ہزار پاکستانیوں کی غیرقانونی موجودگی کا انکشاف

بغداد (این این آئی)عراق میں زیارتوں کی آڑ میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی غیر قانونی طور پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔عراق میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ذمہ دار انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔ملوث ایجنٹس کے حوالے سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے گوجرانوالہ اور اسلام آباد زون کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔جعلی عراقی پاسپورٹس کے ساتھ مقیم مرد و خواتین گداگری، چوری، قتل، منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی میں ملوث نکلے۔پاکستانی سفارتخانے کے خط میں زائرین کو دو پاسپورٹس کے ساتھ عراق بھجنے والے مختلف ایجنٹس کے نام بھی شامل ہے۔خط کے مطابق عراق پہنچنے کے بعد زائرین کی اکثریت ایک پاسپورٹ ضائع کر دیتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید