حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد سے اغواہونے والے شخص کی بازیابی کے لئے ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی سربراہی میں لاڑکانہ میں بڑا پولیس آپریشن‘ دوطرفہ فائرنگ کے دوران مغوی اورایک اغوا کار ہلاک ہوگیا‘ایک اغوا کار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حیدرآبادپولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ راہوکی تھانے کی حدود سے 11اکتوبر کو مقامی زمیندار وپھلوں کے تاجر حسن ناصر نظامانی کو زمینوں پر جاتے ہوئے اغوا کار ٹیکسی میں اسے اغوا کرکے فرارہوگئے تھے بعدازاں مغوی کی رہائشی کے لئے 15کروڑروپے تاوان طلب کیاگیاتھا ۔ بعدازاں حیدرآبادپولیس نے مغوی کے بھائی ولی محمدولد فیض محمد نظامانی سکنہ محبوب ٹاؤن ٹنڈوجام کی مدعیت میں کرائم نمبر 2024/51زیردفعہ 365پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔ ڈی آئی جی حیدرآباد اورایس ایس پی حیدرآباد نے اغوا کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے لئے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش شروع کی تھی اور اس دوران اغوا کے لئے استعمال ہونے والی کار برآمد کرکے ڈرائیور کوبھی گرفتارکرلیاتھا۔