• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیولری شاپ کی آڑ میں ہنڈی حوالہ پر FIA فیصل آباد کا چھاپہ، بھاری کرنسی ضبط

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے فیصل آباد کے سب انسپکٹر اجمل حسین نے عارف والا بائی پاس ساہیوال میں حسین جیولری شاپ پر چھاپہ مارا جہاں ھنڈی حوالے کا غیر قانونی کاروبار ہوتا تھا اور وہاں سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برامد کر لی۔ دکان کے مالک محمد عدیل کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 603/24 درج کر لیا۔ ملزم کے قبضے اور دکان سے 4000 ڈالر، 2000 یورو، ایک لاکھ سعودی ریال، 45 ہزار درہم اور آٹھ لاکھ پاکستانی کرنسی برامد ہوئی۔ ملزم کے ضبط شدہ موبائل سے بھاری کرنسی کے ہنڈی حوالہ کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید