• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کلرک کو دوستی کی پیشکش محکمہ تعلیم کے افسر کو مہنگی پڑگئی، رشتہ داروں نے درگت بنادی

حیدرآباد(بیورورپورٹ)خاتون کلرک کو دوستی کی پیشکش کرنا محکمہ تعلیم کے افسر کو مہنگا پڑگیا،خاتون کی شکایت پر ورثاء نےڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری اسکولز حیدرآباد عزیز ڈاہوٹ کی دفتر میں گھس کر درگت بنادی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ای او سیکنڈری اسکولز ایجوکیشن حیدرآباد عزیز ڈاہوٹ پران کے دفتر میں کام کرنے والی خاتون کلرک نے ہراساں کرنے اور دوستی رکھنے کیلئے دبائو ڈالنے،انکارپر اس کیخلاف کارروائی کیلئے دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کو شکایت کی تھی جس پر گزشتہ روز لڑکی کے بھائیوں اور دیگر 4رشتہ داروں نے ڈی ای او ایجوکشن کے دفتر پہنچ کرعزیز ڈاہوٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا،جس کے باعث دفتر میں بھگدڑ مچ گئی۔

ملک بھر سے سے مزید