• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسپو نمائش‘ 2.52 کھرب کے برآمدی معاہدے طے

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی ٹیکسپو نمائش کے تین روز میں مقررہ 80 کروڑ ڈالر کی بہ نسبت91کروڑڈالر (2کھرب 52ارب روپے) مالیت کے برآمدی معاہدے طے پاگئے‘ شرح سود میں کمی سے ماحول سازگار ہوگا، بھارت سے تجارت کا فیصلہ سیاسی قیادت کو کرنا ہے۔یہ بات چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان زبیر موتی والا نے جمعہ کراچی ایکسپو سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسپو کو مقامی اور عالمی سطح پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے، تین روز میں10یادداشتی معاہدے ہوئے ہیں، نمائش کے اختتام تک 25 یادداشتی معاہدے طے پا جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید