• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: عدالت کے گیٹ پر فائرنگ، تین افراد ہلاک، ملزمان فرار

خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور میں مقدمے کی سماعت کیلئے عدالت جانے والے کاندھڑا برادری کے افراد پر مسلح افراد نے فائر نگ کردی، فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق،خیرپور میں گزشتہ روز دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا، بعدازاں مقتولین کی شناخت حاتم علی کاندھڑو، برکت علی کاندھڑو اور شکیل کاندھڑو کے ناموں سے ہوئی، تینوں افراد کا تعلق تحصیل کوٹ ڈیجی کے گوٹھ لیاری سے تھا ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر موقع پر ہلاک ہونیوالے برکت علی، شکیل کی لاشیں اور شدید زخمی حاتم علی کو سول اسپتال پہنچایا ،جہاں زخمی حاتم علی بھی دم توڑ گیا۔ مسلح افراد نے مقتولین کو فائر بریگیڈ روڈ پر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے گیٹ نمبر3پر گولیوں کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید