• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی بہبود کے تحت چھاتی کے سرطان پر سیمینار اور پوسٹرز کی نمائش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیاء الدین اسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر ہادیہ شکیل نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور علامات کی آگاہی نہ صرف اس بیماری سے بچنے بلکہ ابتدائی تشخیص کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کا ایک مو ثر طریقہ ہے۔غربت، ناخواندگی اور جہالت جیسے عناصر بیماری کی تشخیص اور علاج معالجے میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں۔ یہ کینسر نہ صرف عورتوں میں عام ہے بلکہ مردوں میں بھی پا یا جا تا ہے مگر بروقت تشخیص اور علاج سے یہ مرض 98 فیصدقابل علاج ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ سماجی بہبودکے زیر اہتمام صدرشعبہ پروفیسرڈاکٹر محمد ندیم اللہ کی زیر نگرانی منعقدہ آگاہی سیمینار بعنوان:”چھاتی کا سرطان:احتیاطی تدابیراور بروقت تشخیص“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چھاتی کے سرطان کے حوالے سے طلبہ کی جانب سے بنائے گئے مختلف پوسٹرز کی بھی نمائش جس کو حاضرین نے بیحد سراہا۔ صدرشعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر محمد ندیم اللہ نے کہا کہ اس مرض کی بروقت تشخیص سے ہی اس کا علاج ممکن ہے۔پروگرام کے اختتام پر پوسٹرز کی نمائش میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
ملک بھر سے سے مزید