• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس بابر ستار کا ایک بار پھر لمبی چھٹی پر جانے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار ایک بار پھر لمبی چھٹی پر جانے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ جسٹس ستار عدلیہ سے متعلق آئین میں بعض ترامیم سے خوش نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ہفتے کے لیے جاری ہونے والے آئی ایچ سی کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جسٹس ستار دستیاب ججوں میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار 30 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کا آغاز کریں گے اور یکم نومبر تک کام کرینگے جسکے بعد جسٹس بابر ستار ممکنہ طور پر 4 نومبر سے پندرہ دن کیلئے رخصت حاصل کرینگے۔ جسٹس بابر ستار ان چھ ججوں میں شامل تھے۔
ملک بھر سے سے مزید