• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا یاد رکھے گی فائز عیسیٰ کا کردار کیا تھا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (خبر نگار، جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے دنیا یاد رکھے گی قاضی فائز عیسی کا کردار کیا تھا، ہمیشہ سے اصول رہا کہ سینئر ترین چیف جسٹس بنتے ہیں، اصول سے روگردانی سے غلط تاثر جائے گا،نئے چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں،اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 4 ایم این ایز اور 2سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں ،جن5 لوگوں نے ووٹ دیئے انہیں بھی شوکاز کر کے پارٹی سے نکالیں گے ، اصولی موقف اور ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
ملک بھر سے سے مزید