• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی سرگرمیوں میں کمی، قطر سے 13 این ایل جی کارگو کی درآمد روکنے کی منصوبہ بندی

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)، وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ آرایل این جی کی کھپت میں کمی کے بعد پاکستان نے باضابطہ طور پر قطر سے درخواست کی ہے کہ وہ 2025 میں درآمد ہونے والے 5 ایل این جی کارگوز کی شیڈولنگ کو دوبارہ ترتیب دے اور اب ملک یہ کارگوز 2026 میں حاصل کرے گا۔ "تاہم، حکام 13 مزید ایل این جی کارگوز کی درآمد کو روکنے کے منصوبہ بندی کو بھی حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جو 2025 میں پاکستان پہنچنے والے تھے، یا قطر 13 کارگوز کی پاکستان کو برآمدات روک سکتا ہے۔""RLNG کی کھپت اب ماہانہ 150 ملین مکعب فٹ (MMCF) کم ہو رہی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ 2025 میں ، بنیادی طور پر ملک میں کم ہوتی ہوئی جی ڈی پی کی شرح اور صنعتی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے 18 ایل این جی کارگوز اضافی ہوں گے ۔
ملک بھر سے سے مزید