اسلام آباد (رپورٹ:… حنیف خالد) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر متعینہ اسلام آباد ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو پاکستان اور ایران کے ساتھ ایک اچھا ہمسایہ بن کر رہنا چاہئے۔اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات یا عسکری مقامات کو نشانہ بنایا تو جواب پہلے سے شدید ہوگا. دہشتگردی پاکستان کیلئے ایران کیلئے حتیٰ کہ پورے خطے کیلئے خطرناک ہے اس کا قلع قمع کرنا انتہائی ضروری ہے۔